ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان نے صحافيوں کو بتایا ہے کہ نيٹو کے طياروں نے، ضلع، برگمتال کے والا گل اور پل رستم نامي علاقوں ميں ہوائي حملے کئے ہيں.
رپورٹ کے مطابق ان حملوں ميں کم سے کم اکيس طالبان ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمي ہوگئے.
نورستان کے گورنر کے ترجمان محمد زرين خان نے کہا کہ ان علاقوں ميں طالبان اور افغان فوج کے درميان اتوار سے شروع ہونے والي جھڑپيں، پير کو بھي جاري رہيں..............
/169